۱ آبان ۱۴۰۳ |۱۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 22, 2024
صدائے حوزہ

حوزہ/ سید مقاومت، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ کی شہادت کے موقع پر مراجع کرام اور علماء اعلام کے تاثرات کے سلسلے میں مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار صدائے حوزہ کا خصوصی شمارہ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر نے نہ صرف ملت لبنان بلکہ پوری امت مسلمہ کو گہرے غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ سید حسن نصر اللہ کی بے لوث قیادت، بصیرت افروز رہنمائی اور میدانِ مقاومت میں ان کی جرأت مندی نے انہیں عصر حاضر کے مظلوموں اور مستضعفین کے لیے ایک ناقابل فراموش شخصیت بنا دیا ہے۔ ان کی حیات مبارکہ کا ہر لمحہ ظلم کے خلاف جدوجہد اور حق کی سر بلندی کے لیے وقف تھا، اور ان کی شہادت اس عظیم مقصد کے سفر کا تسلسل ہے۔

"صدائے حوزہ" کا یہ خصوصی شمارہ، شہید حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی یاد میں شائع کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے علمائے کرام اور مراجع عظام کے تاثرات اور تسلیتی پیغامات شامل ہیں، اس شمارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمی وحید خراسانی، آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی جیسے بزرگ مراجع کے پیغامات اور خیالات کو جمع کیا گیا ہے۔

یہ شمارہ ان تمام علماء و مجتہدین کے تاثرات اور خیالات کا آئینہ دار ہے جو سید حسن نصر اللہ کی قربانیوں، استقامت اور ان کے عظیم مشن کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان پیغامات کے ذریعے ہمیں یہ یقین دہانی ہوتی ہے کہ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے چھوڑے ہوئے نقش قدم پر چلنے والے رہنما اور ان کی فکر و جدوجہد ہمیشہ زندہ رہے گی اور حق کی فتح کا سفر جاری رہے گا۔

ہم اس شمارے کے ذریعے نہ صرف شہید سید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں بلکہ امت مسلمہ کے دلوں میں ان کے مشن کی یاد کو زندہ رکھنے کا عزم بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .